وزیراعظم یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام ; آیبٹ آباد ریجن فٹبال ٹرائل اختتام پذیر

 

 

عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کے زیراہتمام وزیراعظم یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں آیبٹ آباد ریجن فٹبال ٹرائل اختتام پذیر ہوئے جس میں مانسہرہ اوگی،ایبٹ اباد، سے دو سو فٹبال کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا کنج فٹبال گراؤنڈ میں فٹبال ٹرائل کا انعقاد کیا گیا

اس موقع پر مہمان خصوصی احمدزمان ریجنل سپورٹس آفیسر، توصیف احمد ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر تھے جبکہ فٹبال ایسوسی ایشن سے عادل خان جدون،محمد طاہر،طارق محمود بھی موجود تھے سلیکشن کمیٹی عدیل احمد ،سمیع اللہ خان، اسامہ اقبال،گل راحیم ،

اور جافرخان برانڈ ایمبیسڈر پرمشتمل تھی ٹرائل اورگنایزر ڈاکٹر فاروق حسین ڈائریکٹر سپورٹس عبدالولی خان یونیورسٹی مردان نے اس موقع پر کہا سوات ریجن ٹرائل میں میں 200 کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا ہے جس میں 28 بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے

یہ کھلاڑی آیندہ فٹبال کیمپ میں شرکت کریں گے ٹیم کا انتخاب خالصتان میرٹ کی بنیاد پر کیا گیا ہے جس میں ینگ ٹیلنٹ کو خاص طور پر موقع دیا گیا ہے

 

error: Content is protected !!