جشن آزادی پاکستان کے موقع پر ضلعی انتظامیہ گجرات اور محکمہ اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز کے زیر اہتمام تین روزہ کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد.

 

 

گجرات( اورنگزیب عالمگیر شاکر) جشن آزادی پاکستان کے موقع پر ضلعی انتظامیہ گجرات اور محکمہ اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز کے زیر اہتمام تین روزہ کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیاگیا،

ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تین روزہ مقابلوں کا انعقاد جشن آزادی پاکستان کی مناسبت سے کیا گیا تھا،

 

کھیلوں میں ہاکی، بیڈمنٹن، فٹ بال، ماس ریسلنگ اور ماوتھائی کے مقابلے کروائے گئے، ٹورنامنٹ میں کھلاڑی کا جوش جذبہ دیدنی تھا، اس موقع پر ڈی ایس او چوہدری راحیل باجوہ موجود تھے، انہوں نے جاری مقابلوں کے بارے ڈپٹی کمشنر گجرات کو بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ کھیل نوجوان نسل کی جسمانی نشوونما کے ساتھ ساتھ زہنی نشوونما کے لیے بھی ضروری ہیں،

محکمہ اسپورٹس نوجوانوں کے لیے مختلف کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد باقاعدگی سے کررہا ہے، نوجوان کھلاڑی ان مقابلوں میں ضرور حصہ لیں، ضلعی انتظامیہ گجرات اور محکمہ اسپورٹس کھیلوں کے فروغ کے لیے کھلاڑی کی حوصلہ افزائی بھی کریں گے، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے تمام کھیلوں کے مقابلوں میں اول دوم اور سوم آنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیز اور شلیڈز تقسیم کیں ۔

 

 

error: Content is protected !!