ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر کراچی ایسٹ کے زیر اہتمام یوم آزادی جمناسٹک چیمپئن شپ.

 

 

ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر کراچی ایسٹ کے زیر اہتمام یوم آزادی جمناسٹک چیمپئن شپ ۔

 

ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر کراچی ایسٹ کی جانب سے ایس ایس بی اسپورٹس کمپلیکس میں ڈسٹرکٹ ایسٹ کے زیر اہتمام 76ویں یوم آزادی جمناسٹک چیمپئن شپ (بوائز اینڈ گرلز) 2023 کا انعقاد کیا گیا۔

 

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان کے 76ویں یوم آزادی کے موقع پر ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسرز کراچی ایسٹ جناب اسماعیل شاہ، افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی جناب محمد ضیاء عباس ڈپٹی سیکریٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز سندھ اور تمام ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسرز کراچی کے ہمراہ پرچم کشائی اور کیک کاٹا۔

 

تقریب کامیاب ایونٹ کے بعد، ٹیم ڈسٹرکٹ ایسٹ نے بوائز اور گرلز دونوں کیٹیگری میں چیمپئن شپ جیت لی۔ جناب گوہر رضا صدر پی ایس ایس او اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے، مہمانان اعزازی شہزاد پرویز بھٹی ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ، یاسر شیر میرانی اسسٹنٹ ڈائریکٹر، احمد علی راجپوت صدر پاکستان جمناسٹک فیڈریشن، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرز کراچی،

محترمہ نرمینہ علی اسپورٹس آفیسر کے پی ٹی،مسٹر شاہد خان ایڈمنسٹریٹر ایس ایس بی اسپورٹس کمپلیکس، ودیگر مہمانوں اور والدین نے تقریب میں شرکت کی۔ جیتنے والے کھلاڑیوں میں میڈلز اور اسناد تقسیم کی گئیں۔

 

 

 

error: Content is protected !!