پاکستان ویمنز ٹیم کے ٹریننگ کیمپ کا آغاز ہوگیا۔

 

 

پاکستان ویمنز ٹیم کے ٹریننگ کیمپ کا آج حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر میں آغاز ہوگیا۔

 

کیمپ میں جنوبی افریقہ سیریز کے خلاف اعلان کردہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کے ساتھ ریزرو کھلاڑی بھی شریک۔

 

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان یکم ستمبر سے کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائیں گی ۔

 

جنوبی افریقہ کی خواتین کرکٹ ٹیم 27 اگست کو کراچی پہنچے گی۔

 

 

تعارف: News Editor