ریجنل سپورٹس ڈیپارٹمنٹ اور ریجنل سائیکلنگ ایسوسی ایشن ہزارہ ریجن کے زیر اہتمام آزادی سائیکل ریس منعقد ہوئی.

 

 

 

ایبٹ آباد (سپورٹس رپورٹر) ریجنل سپورٹس ڈیپارٹمنٹ اور ریجنل سائیکلنگ ایسوسی ایشن ہزارہ ریجن کے زیر اہتمام آزادی سائیکل ریس منعقد ہوئی

 

جس میں 20 ایتھلیٹس نے حصہ لیا اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ اکائونٹ آفیسر سردار محمد سلیم اور سابق ڈی جی سپورٹس طارق محمود نے کامیاب سائیکلسٹ میں میڈلز ٹرافیاں اور سرٹفکیٹس تقسیم کئے جبکہ انکے ہمراہ سائیکلنگ ایسوسی ایشن ہزارہ ریجن کے صدر پروفیسر ناصر محمود سیکریٹری ڈاکٹر شاکر حفیظ سابق ڈائریکٹر اے ڈی اے سید ابرار شاہ سپورٹس جرنلسٹ شوکت حسین ظہیر زمان کے علاوہ شائیقین کی بڑی تعداد موجود تھی ریس کا آغاز لیڈی گارڈن پارک سے ہوا

 

 

اور مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی شملہ پہاڑی ایبٹ آباد میں اختتام پزیر ہوئی سینیئرز سائیکلسٹس میں ایگزرم نے پہلی پوزیشن حاصل کر کے گولڈ میڈل اور ایونٹ ٹرافی اپنے نام کی جبکہ شاہنواز نے دوسری پوزیشن حاصل کر کے سلور میڈل اور رنرز اپ ٹرافی اپنے نام کی جبکہ محیظ نے تیسری پوزیشن حاصل کر کے برانز میڈل اپنے نام کیا

 

 

جبکہ جونیئرز مقابلوں میں عدن خان نے پہلی پوزیشن لیکر گولڈ میڈل اخیار نے دوسرے بنبر پر آکر سلور میڈل اور اوذب نے تیسری پوزیشن لیکر کانسی کا تمغہ اپنے نامکیا اس موقع پر طارق محمود نے مہمانوں کو ویلکم کیا جبکہ سردار محمد سلیم کا کہنا تھا

کہ مثبت سرگرمیوں کا انعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے اور مثبت سرگرمیوں کے انعقاد سے نوجوانوں کی ذہنی صلاحیتوں میں اضافہ ہوتا ہے اور سائیکلنگ ایک ایسا کھیل ہے جس سے نوجوانوانوں کی فٹنس میں اضافہ ہوتا ہے اور انکی جسمانیو ذہنی صلاحیتوں میں اضافہ ہوتا ہے اور نوجوانوں کو چاہیئے کی زیادہ سے زیادہ جسمانی فٹنس کو برقرار رکھنے کے لئے سائیکلنگ کے کھیل میں حصہ لیںاس موقع پر شاکر حفیظ اور ناصر محمود نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ 6ستمبر کے موقع پر حویلیاں سے دھمتوڑ تک سائیکل ریس منعقد کی جائیگی

 

 

 

 

error: Content is protected !!