ینگ اسٹار کلب نے آزادی کپ باکسنگ چیمپئن شپ جیت لی
نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں صرف سرپرستی کی ضرورت ہے۔ اسد بلوچ
کراچی (اسپورٹس رپورٹر)ینگ اسٹار باکسنگ کلب نے آزادی کپ باکسنگ چمپئن شپ جیت لی، جبکہ ینگ مین باکسنگ کلب نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔
حیدرآبادڈویژن باکسنگ اسیوسی ایشن کے زیر اہتمام سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے تعاون سے گاڑی کھانہ قاضی قیوم روڈ نزد، پیلس ہوٹل کے سامنے منعقد ہونے والی ایک روزہ آزادی کپ باکسنگ چمپئن شپ کے مقابلوں میں پیپلز یوتھ کے ضلعی صدر اسد بلوچ مہمان خصوصی تھے،
جنہوں نے باکسر و آفیشلز میں انعامات اور سرٹیفکیٹ تقسیم کیئے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حیدرآباد میں، باکسنگ کے یہ مقابلے دیکھ کر میں کافی متاثر ہوا ہو ں۔ یہاں ٹیلنٹ کی کمی نہیں صرف سرپرستی کی ضرورت ہے۔ جس کے لئے ہم جدوجہد جاری رکھیں گے۔ اس موقع پر سابق انٹرنیشنل باکسر محمد علی قمبرانی، شبیر بلوچ موجود تھے،
جبکہ ریفری ججز کے فرائض خلیل احمد، سید بشارت علی، ثاقب، سجاد قمبرانی، آصف قمبرانی اور جہانگیر جمالی نے انجام دیئے۔ جیوری کے فرائض محمد یامین شیخ نے انجام دیئے۔ تماشائیوں نے دل کھول کر باکسروں کو داد دی۔ کل 18مقابلے ہوئے، ینگ اسٹار باکسنگ کلب نے 6گولڈ2سلور لے کر پہلی۔
جبکہ ینگ مین باکسنگ کلب نے 3گولڈ اور 2سلور لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی۔ نتائج درج ذیل ہیں۔ 46کلو گرام میں ذیشان قمبرانی (ینگ اسٹار) کے نعمان (علی شاہ) کو 3-0سے 48کلو گرام میں سہیل کشمیری (پاک مہر علی کلب)نے جواد (علی شاہ کلب)کو 2-1سے۔ 50کلو گرام میں ایاز جانی (ینگ اسٹارکلب) نے مشتاق (پاک مہر علی) کو 2-1سے۔ 52کلو گرام میں فراز بلوچ(ینگ اسٹارکلب) نے نعمان (ینگ مین کلب) کو 3-0سے۔
57کلو گرام میں محبوب قمبرانی (ینگ اسٹار)نے پیر بخش (میر بالاچ کلب)کو 3-0سے۔ 60کلو گرام میں امان اللہ (پاور فٹ کلب) نے وقاص (علی شاہ کلب) کو 2-1 سے ہرادیا۔ اس موقع پر شائقین نے باکسنگ کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس سے قبل حیدرآباد ڈویژن کے سیکریٹری محمد یامین نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پروگرام کی تفصیلات سے آگاہ کیا