پروفیسر صاحب کی شاندار بیٹنگ سے چارجرز فتح سے ہمکنار .

 

 

پروفیسر صاحب کی شاندار بیٹنگ سے چارجرز فتح سے ہمکنار

 

فلوریڈا (23 اگست 2023) ٹیکساس چارجرز نے یو ایس ماسٹرز ٹی 10 لیگ میں نیو جرسی ٹرائیٹن کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی ۔ چارجرز نے ٹرائیٹن کو 9 وکٹوں کے نقصان پر 57 رنز تک محدود کر دیا اور صرف 4 اوورز میں ہدف کا تعاقب کرلیا،

 

محمد حفیظ نے چارجرز کی جانب سے شاندار آغاز کرتے ہوئے تین چھکے اور ایک چوکے کی مدد سے 27 رنز بناکر ٹیم کی فتح کی بنیاد رکھی۔ وہ دوسرے اوور میں آؤٹ ہوئے ان کے بعد بین ڈنک نے اگلے اوور میں دو چوکے اور ایک چھکا لگاکر ٹیکساس چارجز کو فتح کے مزید قریب پہنچادیا۔

 

ڈنک نے تیسرے اوور میں 43 گیندوں پر 10 رنز بنائے جس کے بعد مختار احمد اور تھیسارا پریرا نے ٹیم کو فاتح دلادی اس وقت 6 اوورز باقی تھے۔

اس سے قبل ٹیکساس چارجرز نے ٹاس جیت کر نیو جرسی ٹرائیٹن کو کھیلنے کی دعوت دی ۔ فیڈل ایڈورڈز نے پہلے ہی اوور میں نمن اوجھا اور یوسف پٹھان کو لگاتار گیندوں پر آؤٹ کرکے چارجرز کو شاندار آغاز دلایا۔ اس کے بعد احسان عادل نے بھی چوتھے اوور میں جیسی رائیڈر اور کرس بارنویل کو آؤٹ کرتے ہوئے اس میں حصہ ڈالا ۔ ایک وقت پر ٹرائیٹن کا اسکور صرف 17 رنز تھا اور اس کے 4 کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے۔

 

پیٹر ٹریگو اور ڈینز حیات نے چند چوکے لگا کر اپنی اننگز کو آگے بڑھانے کی کوشش کی، لیکن وہ بھی جلد پویلین لوٹ گئے ۔ اس کے بعد کوئی پارٹنرشپ نہیں بنی اور وہ 10 اووز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 57 رنز ہی بناسکے۔

 

 

 

 

تعارف: News Editor