کھتری پریمیٸر لیگ سیزن 2 فلڈ لائیے تی ٹوئینتی کرکٹ ; ڈاور گلیڈی ایٹر کی شاندار کامیابی-

 

کھتری پریمیٸر لیگ سیزن 2 فلڈ لائیے تی- ٹوئینتی کرکٹ-   ڈاور گلیڈی ایٹر کی شاندار کامیابی-

 

بچھڑا وارٸیر کو 4 وکٹوں سے  شکست ۔ اسامہ رزاق کی جارحانہ نصف سینچری، ، میں آف دی میچ قرار پائے۔  

 

 

کراچی۔ (اسپورٹس رپورٹر) مسلم کھتری برادری کے زہر اہتمام جاری  کھتری پریمیٸر سیزن2 فلڈ لائیٹ ٹوٸینٹی20 لیگ میں ڈاور گلیڈی ایٹر نے حریف بچھڑا واریٸرز کو عمدہ مقابلے میں 4 وکٹوں سے شکست دے کر کامیابی کا کھاتہ کھول لیا۔

 

میچ کی خاص بات فاتح ٹیم کے اسامہ رزاق کی عمدہ نصف سینچری 52  رنز جبکہ فاسٹ بولر خزیمہ بن تنویر عمدہ بولنگ10 رنز کے عوض 2 وکٹیں تھیں۔ مہمان خصوصی چوائس فیشن کے ادریس گویا نے صلاح الدین سونی اور الحمید گارمنٹ کے حسین حویلی،  کے ہمراہ اسامہ رزاق کو نصف بنانے پر الحمید گارمنٹ کی جانب سے مین آف دی میچ ٹرافی،  کیش ایوارڈ 2 ہزار روپیٸے اور گوجابا اور ساگر سویٹ کی جانب سے گفٹ ہیمپر بھی دیئے۔ اس موقع پر ڈاور گلیڈی ایٹرز کے آنر فیاض ٹھٹوی اور  بچھڑا وارئیرر کے

 

آنر جبار دوانہ بھی موجود تھے۔ اصغر علی شاہ اسٹیڈیم  نارتھ ناظم آباد لش گرین فیلڈ پرکھیلے میچ میں بچھڑا شارٹیئر کے کپتان وقار دوانہ  نے ٹاس جیت کر پہلے پہلے بیٹنگ کی اور معقررہ 20 اورز نے میں5 وکٹوں پر 142 کا ہندسہ اسکور بورڈ  پر سجایا۔نور ولی نے 5  چوکوں اور ایک چھکے  کی مدد سے عمدہ نصف سینچری  53 رنز بناٸ، زبیر کانچی نے عمدہ 43 رنز میں 3 چھکے اور ایک چوکا لکایا جبکہ فوذالحس  نے 2 چوکوں اور ایک چھکے کی  بدولت 29 رنز، بنائے۔

 

جوابی  بیٹنگ میں فاتح  ڈاور گلیڈی ایٹر نے مطلوبہ ہدف 148 رنز 19ویں اوورز میں 6 وکٹیں  کھو کر حاصل کرلیا۔اسامہ رزاق نے جارحانہ نصف سینچری 52 رنز 4 بلندوبالا  چھکے اور 4 زوردار چوکے لگائے، شہر یار غنی کے ناقابل شکست 32 رنز میں 4 خوبصورت چوکے شامل تھے شعیب سو بیجا  نے ناٹ آوٹ 24 جبکہ فہیم احمد نے 18 رنز کا حصہ ڈالا۔فاروق حسن نے 2 وکٹیں لیں۔

 

 

error: Content is protected !!