ملتان کوپہلی بار ایشیاءکرکٹ کپ کی میزبانی کرے گا۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم کا پہلا پریکٹس سیشن 29اگست کو ہوگا جبکہ 30اگست کو ایشیاءکپ کا پہلا میچ ملتان کرکٹ سٹیڈیم پاکستان اور نیپال کے درمیان کھیلا جائے گا۔
29 اگست کو پچ مکمل تیار کر کے میچ آفیشلز کے حوالے کردی جائے گی۔
ملتان میں ہوٹل کے قریبی رہائشی اور ارد گرد کا علاقہ ریڈ زون قراردے دیا گیا ہے ، غیر متعلقہ افراد کا داخلہ ممنوع ہوگا۔
سیکیورٹی کے لئے 7 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کئے جائیں گے
ایشین کرکٹ کونسل اور پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق 50 اوورز فارمیٹ کا یہ ٹورنامنٹ 30 اگست سے 17 ستمبر تک کھیلا جائے گا۔ ایشیاء کپ کے 13 میچوں کے لیے 4 وینیوز کا انتخاب کیا گیا ہے۔