فائیو سائیڈ ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائر ایونٹ میں شرکت کے لئے پاکستان فائیو سائیڈ ہاکی ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔
رانا عبدالوحید اشرف فائیو سائیڈ ایشیاء کپ میں بطور کپتان پاکستان ہاکی ٹیم کی قیادت کرینگے جبکہ محمد عبداللہ نائب کپتان ہونگے۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل حیدر حسین نے قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی کی سفارشات پر صدر پی ایچ ایف برگیڈیئر رخالد سجاد کھوکھر کی حتمی منظوری کے بعد پاکستان فائیو سائیڈ ہاکی ٹیم کا اعلان کیا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے 29 اگست 2 ستمبر عمان کے شہر صلالہ میں شرکت کرنے والی پاکستان فائیو سائیڈ ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ 1994 ورلڈ کپ گولڈ میڈلسٹ اولمپین وسیم فیروز تعینات کئے گئے ہیں جبکہ ٹیم مینجر کی ذمہ داریاں لیفٹینٹ کرنل ر محمد یامین خان ادا کرینگے۔
پاکستان فائیو سائیڈ ہاکی ٹیم میں گول کیپرز: عبداللہ اشتیاق خان، علی رضا، ڈیفینڈر: محمد عبداللہ، مڈ فیلڈز: احتشام اسلم، محمد مرتضی یعقوب، سٹرائکرز: ارشد لیاقت، ذکریا حیات، رانا عبدالوحید اشرف، عبدالرحمٰن اور عبدالوہاب شامل ہیں۔
سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف حیدر حسین کے مطابق پاکستان ہاکی اسکواڈ 28 اگست کو فائیو سائیڈ ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائر ایونٹ میں شرکت کے لئے اسلام آباد سے پی آئی اے کی پرواز پی کے 131 سے سوا دس بجے دن روانہ ہونگے
فائیو سائیڈ ایشیاء کپ میں 11 ٹیمیں شرکت کرینگی جس میں پاکستان، انڈیا، افغانستان، انڈونیشیا، ایران، جاپان، بنگلہ دیش، ہانگ کانگ چائینہ، قازقستان، مالئشیا اور میزبان ملک عمان کی ٹیمں شامل ہیں۔