اے آر وائی زیپ کو جنوبی افریقہ ویمنز سیریز کی لائیواسٹریمنگ کے حقوق مل گئے.

 

 

اے آر وائی زیپ کو جنوبی افریقہ ویمنز سیریز کی لائیواسٹریمنگ کے حقوق

کراچی 29 اگست، 2023:

 

پاکستان کی مقبول موبائل ایپ اے آر وائی زیپ نے جنوبی افریقہ کے خلاف ہونے والی ویمنز کرکٹ سیریز اور ڈومیسٹک کرکٹ ایونٹس کے پاکستان ریجن کے لیے لائیو اسٹریمنگ حقوق حاصل کرلیے ہیں۔

ان ڈومیسٹک ایونٹس میں قائداعظم ٹرافی ۔ قومی ٹی ٹوئنٹی اور پاکستان کپ شامل ہیں۔

 

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے شفاف پبلک ٹینڈر پراسیس کے ذریعے اے آر وائی زیپ نے یہ حقوق حاصل کیے ہیں اس لائیو اسٹریمنگ کا آغاز یکم ستمبر سے کراچی میں شروع ہونے والی پاکستان اور جنوبی افریقہ کی خواتین سیریز سے ہوگا جس میں تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے شامل ہیں۔

 

اے آر وائی زیپ کی پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ لائیو اسٹریمنگ رفاقت کا آغاز 2022-23 کے سیزن میں ہوا تھا جس میں اس نے ویسٹ انڈیز۔ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے حقوق حاصل کیے تھے۔

 

پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے چیرمین ذکا اشرف کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو یہ دیکھ کر بہت زیادہ خوشی ہوئی ہے کہ پاکستان ریجن کے لیے لائیو اسٹریمنگ کے سلسلے میں کافی دلچسپی دیکھی گئی جس میں جنوبی افریقہ کےخلاف ویمنز سیریز اور تینوں فارمیٹس کے ڈومیسٹک ایونٹس شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اے آر وائی زیپ جیسے اہم پارٹنرز کا اس سلسلے میں دلچسپی لینا خوش آئند اور حوصلہ افزا قدم ہے اور ہمارے شفاف ٹینڈر پراسیس کے ذریعے ان کی کمٹمنٹ کرکٹ کے فروغ کے ضمن میں اہمیت کی حامل ہے۔

 

ذکا اشرف کا کہنا ہے کہ انہیں امید ہے کہ یہ سلسلہ مزید مستحکم ہوگا تاکہ نہ صرف ٹی وی ناظرین بلکہ ہمارے آن لائن ناظرین کو بھی بہتر انداز میں اس سے منسلک رکھا جائے۔

 

اے وائی ڈیجیٹل کےبانی اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر سلمان اقبال کا کہنا ہے کہ اے آر وائی نے پاکستان کی کرکٹ کو ہمیشہ سپورٹ کیا ہے اور اسے فروغ دیا ہے اور انہیں یقین ہے کہ یہ پارٹنرشپ مضبوط سے مضبوط تر ہوگی۔

 

انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ کی ٹیم کا دورہ پاکستان میں خواتین کرکٹ کے سلسلے میں تاریخی ہے جس کی لائیو اسٹریمنگ اے آر وائی زیپ پر ہوگی ۔ ہم شائقین کو دلچسپ کرکٹ دکھانے کے لیے پی سی بی کے ساتھ کام جاری رکھیں گے۔

 

انہوں نے کہا کہ اے آر وائی گروپ ابتک ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ۔ پاکستان مینز ٹیم کے دوطرفہ مقابلے۔ آئی سی سی مینز اور ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ۔فیفا ورلڈ کپ 2022۔ ساؤتھ افریقہ 20۔ لنکا پریمیئر لیگ۔ میجر لیگ کرکٹ۔ کینیڈا گلوبل ٹی ٹوئنٹی۔ فیئر بریک انوی ٹیشنل ٹی ٹوئنٹی ۔ فارمولا ون اور لا لیگا کامیابی سے دکھاچکا ہے۔

 

 

 

تعارف: News Editor