پاکستان میں موجود ٹیموں کیلئے عشایئے کا اہتمام گورنر ہاؤس لاہور میں کیا گیا، جس میں پاکستان، بنگلا دیش، افغانستان اور سری لنکا کے کھلاڑیوں اور آفیشلز نے شرکت کی،
اس کے علاوہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر راجر بینی اور نائب صدر راجیو شکلا بھی عشایئے میں شریک ہوئے
پاک بھارت کرکٹ تعلقات میں 19 سال بعد نئی تاریخ رقم ہوگئی، صدر بی سی سی آئی راجر بنی آخری مرتبہ 2005 میں پاکستان آئے تھے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے بھارت سے آئے بی سی سی آئی کے وفد کے اعزاز میں گزشتہ روز گورنر ہاؤس لاہور میں عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔
عشائیے میں گورنر پنجاب بلیغ الرحمان اور چیئرمین پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف نے بھی شرکت کی۔
تقریب میں صدر بی سی سی آئی روجر بنی، نائب صدر راجیو شکلا، ڈائریکٹر بی سی سی آئی یودھویرسنگھ اور سیکرٹری ٹو نائب صدر محمد اکرم نے خصوصی شرکت کی
نائب صدر راجیو شکلا کا عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ کئی بار لاہور آئے ہیں، یہاں کی مہمان نوازی، لوگوں کا پیار آپ کو حیران کر دیتا ہے۔
کرکٹ لوگوں کو قریب لاتی ہے۔ ایشیا کپ نے مجھے یہ موقع دیا کہ ایک بار پھر لاہور کا دورہ کروں
اس موقع پر ذکاء اشرف نے گورنر ہاؤس میں ہونے والے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ محبت کا کھیل ہے۔ کرکٹ کھیلنے والے ممالک میں محبت پھیلاتی ہے.