قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کوہلی سے ایک اور ریکارڈ چھین کر اپنے نام کرلیا، بطور کپتان تیز ترین 2 ہزار رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے ۔
بابر اعظم ایشیا کپ کے دوران بنگلہ دیش کیخلاف ون ڈے میچ میں بطور کپتان تیز ترین 2 ہزار رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے
بابر اعظم نے بطور کپتان 31 اننگز میں دو ہزار رنز بنائے ہیں، ویرات کوہلی نے بطور کپتان 36 اننگز میں دو ہزار رنز بنائے تھے۔
جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ویلیئرز نے 41، آسٹریلیا کے مائیکل کلارک نے 47 جبکہ بھارت کے دھونی اور انگلینڈ کے اوئن مورگن نے 48، 48 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔