نیشنل جونیئر باکسنگ چیمپیئن شپ کے لیئے سندھ باکسنگ ٹیمزکا اعلان۔
کراچی(اسپورٹس رپورٹر)سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن نے نیشنل جونیئر باکسنگ چیمپیئن شپ2023 فیصل آباد(07تا 10ستمبر) کے لیئے سندھ باکسنگ جونیئر (بوائز اینڈگرلز)کے ٹیموں کاا علان کر دیا۔
سیکریٹری سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن عبدالرزاق بلوچ کے مطابق دو روزہ حتمی ٹرائلز کے بعد سلیکشن کمیٹی عبدالرشید،شیرمحمدبلوچ،فدا حسین(کراچی)،محمد یامین شیخ(حیدرآباد)، محمد سلیم بلوچ(میر پور خاص)نے استاد علی محمد قمبرانی باکسنگ اسٹیڈیم ککری اسپورٹس کمپلیکس کراچی اور ینگ مین باکسنگ کلب پکا قلعہ حیدرآبادمیں منعقدہ ٹرائلزکے بعد سندھ گرین اورسندھ وائٹ باکسنگ ٹیموں کا علان کر دیا۔
سندھ گرین بوائز46کلوگرام جنید علی،48 کلوگرام تبریز، 50کلوگرام محمد سدیس، 52کلوگرام عادل خان،57کلوگرام میں حسیب علی،60کلوگرام میں محمد حسن،63کلوگرام میں محمد سمیر، گرلز میں 46کلوگرام میں شمس العین،50کلوگرام
میں ارفینا، 52کلوگرام میں مسافرا، سندھ گرین بوائز46کلوگرام عبدالحفیظ،48 کلوگرام عبدالشیزان خان، 50کلوگرام احمد علی، 52کلوگرام فراز علی خان،57کلوگرام میں غلام مصطفی،60کلوگرام میں شمس القمر،63کلوگرام میں اسنات خان، گرلز
میں 46کلوگرام میں قرۃالعین،50کلوگرام میں روا،52کلوگرام میں مروا، سابق انٹرنیشنل باکسر عدنان بابا، آصف قمبرانی،مس ثناء کوچ جبکہ عبدالرزاق بلوچ ٹیم منیجر ہونگے۔نومنتخب ٹیم بذریعہ ٹرین فیصل آباد روانہ ہوگی۔