کھتری پریمیٸر لیگ سیزن 2′ فہیم احمد کا آل راونڈ کھیل ڈاور گلیڈی ایٹرز کی اہم ترین کامیابی۔
ماندو مار خور کو 6 وکٹوں سے شکست۔ فہیم احمد عمدہ 44 رنز اور 2 وکٹیں لے کر مین آف دی میچ قرار۔ شہریار غنی نے ناقابل شکست 66 رنز بنائے۔
کراچی۔ (اسپورٹس رپورٹر) ڈاور گلیڈی ایٹرز نے امریکہ سے آئے ہوئے مسلم کھتری برادری کے باصلاحییت آل راٶنڈر فہیم احمد کی شاندار کاردگی 44 رنز اور 2 وکٹوں اور سابق فرسٹ گلاس کرکٹر شہر یار غنی کی ذمدارانہ ناقابل شکست
نصف سینچری 60 رنز کی بدولت مقابل ماندو مار خور کو 6 وکٹوں سے ہرا کر کھتری پریمیٸر سیزن2 ٹوٸینٹی20 لیگ میں شاندار کامیابی حاصل کرلی ۔
میچ کے اختتام پر نہ ماندو مارخور کے کپتان آصف علی جی نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کی اور مقررہ 20 اوورز میں7 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنائے۔سعید حسن نے 3 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے عمدہ ففٹی 57 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے جبکہ کپتان آصف علی جی نے 39 رنز میں 3 چوکے 1 چھکا لگایا۔ نعمان کھتری نے 29 رنز کے عوض 2 اور میڈیم پیسر فہیم احمد نے 47 رنز کے عوض 2 وکٹیں لیں۔
جواب میں ڈاور گلیڈی ایٹرز نے 155 رنز کا ہدف 19 ویں اوورز میں 4 وکٹیں کھو کر حاصل کرلیآ۔فہیم احمد نے 44 رنز کی جارحانہ باری میں 3 چوکے اور 3 چھکے لگائے جبکہ شہر یار غنی نے ذمدارانہ ناقابل شکست نصف سینچری 60 رنز 3 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے بنائے اور خیمہ ب تنویر نے 21 رنز کا اضافہ کیا۔
بہادر علی اور محمد افضل نے 2۔2 وکٹیں سمیٹیں۔ امپاٸرینگ کے فراٸض محمد ریحان کے ہمراہ عمیر بوتھم نے دیٸے جبکہ آفیشل اسکورر کی زمداراری راشد اسلم نے نبھاٸ۔ آج جعمرات 7 ستمبر ٹنگر اسٹارز کا مقابلہ ماندو مار خور سے رات 10 بجے ہوگا۔