سید فخر علی شاہ کا بیس بال کے کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ کا دورہ.

 

پاکستان بیس بال فیڈریشن کے صدر سید فخر علی شاہ نے اسلام آباد میں جاری بیس بال کے کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ کا دورہ کیا ہے۔

ان کے ہمراہ ماڈل ٹائون فٹ بال اکیڈمی کے سربراہ میاں محمد رضوان بھی موجود تھے۔

 

سید فخر علی شاہ نے کہا کہ ملک میں بیس بال کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ کھلاڑیوں کو سہولیات اور وسائل فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ کھلاڑی ملک و قوم کا سرمایہ اور امن کے سفیر کا درجہ رکھتے ہیں اور ان کی کھیل کے میدان میں حوصلہ افزائی بہت ضروری ہے۔

 

اس موقع پر مرد اور خواتین کھلاڑیوں کی کثیر تعداد نے پاکستان بیس بال فیڈریشن کے صدر سید فخر علی شاہ کی ملک میں بیس بال کی ترقی کے لئے کی جانے والی کوششوں اور کاوشوں کو بھی سراہا

 

 

تعارف: News Editor