پاکستان کرکٹ بورڈ نے مبینہ بے ضابطیگوں میں ملوث اسلام آباد کرکٹ ایسوسی ایشن کے شکیل شیخ اور دیگر عہدداران کو فوری طور پر عہدوں سے ہٹاتے ہوئے ایڈہاک کمیٹی تعینات کردی۔
ایڈ ہاک کمیٹی کو 30 روز کے لیے روز مرہ کے امور سر انجام دینے کی ذمہ دوری سونپی گئی ہے۔
جبکہ اسلام آباد ریجن کے معاملات تین رکنی ایڈہاک کمیٹی کے سپرد کردیے گئے ہیں
جس کے سربراہ محمد جنید اختر ہونگے جبکہ ارکان میں عبدالسمیع اور اجمل صابر شامل ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد ریجن کے انتخابات میں بے ضابطگیوں کی انکوائری
کے نیتجے میں شکیل شیخ اور ناصر اقبال کو فوری طورپر کام کرنے سے روکتے ہوے عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے