فیصل آباد ; انٹر کلب جونیئر بوائز اینڈ گرلز نیشنل باکسنگ چیمپئن اختتام پذیر.

 

 

 

پہلی انٹر کلب جونیئر بوائز اینڈ گرلز نیشنل باکسنگ چیمپئن 2023 فیصل آباد میں آپنے اختتام کو پہنچی

نتائج کے مطابق گرلز میں دو گولڈ میڈل حاصل کر کے پنجاب کی اے ٹیم نے فرسٹ پوزیشن کی ٹرافی حاصل کی جبکہ سندھ کی بی ٹیم نے ایک گولڈ اور ایک برائونز میڈل کے دوسری اور پنجاب کی بی ٹیم نے دو سلور اور ایک براونز میڈل کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی

 

اسی طرح بوائز میں بلوچستان کے اے ٹیم نے تین گولڈ دو سلور اور ایک براونز میڈل حاصل کر کے فرسٹ ٹرافی  اٹھائی۔ سندھ اے نے ایک گولڈ میڈل ایک سلور اور دو براونز میڈل کے ساتھ دوسری جبکہ پنجاب کی بی ٹیم نے ایک گولڈ میڈل ایک سلور اور ایک براونز میڈل کے ساتھ تیسری پوزیشن کی ٹرافی جیتی

 

پنجاب باکسنگ ایسوسی ایشن کے فنانس سیکرٹری سید محمد جمشید کاظمی نے چمپئن شپ کے بہترین انتظامات پر انتظامیہ کمیٹی اور پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے جملہ عہدے داران کو مبارکباد دیتے ہوئے توقع کی ہے کہ وہ اسی طرح باکسنگ کھیل کی ترویج و ترقی کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لانے رہیں گے

 

 

 

 

تعارف: News Editor