چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف نے کسینو اسکینڈل کا نوٹس لے لیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے 2 افسران کولمبو میں کسینو پہنچ گئے تھے، پی سی بی نے کسینو جانے والے دونوں افسران کیخلاف تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
کولمبو کے کسینو جانے والے بورڈ میڈیا ہیڈ عمر فاروق کالسن اور جی ایم عدنان علی کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا،
پی سی بی نے دونوں عہدیداروں کو 7 روز میں تحریری وضاحت دینے کی ہدایت کی ہے۔