محکمہ کھیل بلوچستان کی جانب سے نیشنل گیمز میں میڈلز حاصل کرنے والے بلوچستان کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلٸے تقریب انعامات
گولڈ میڈل کو حاصل کرنے والے کی 3 لاکھ، سلور میڈل کو 2 لاکھ اور برونز میڈل کو 1 لاکھ دیا گیا
میرا کھلاڑیوں سے وعدہ ہے میرٹ کی بنیاد پر تمام کھلاڑیوں کو سپورٹ کیا جاۓ گا نگران صوبائی وزیر کھیل و ثقافت
کوٸٹہ:نگران صوبائی وزیر کھیل و ثقافت نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے کہا ہے کہ نیشنل گیمز میں بلوچستان کا نام روشن کرنے والے کھلاڑیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے دن رات محنت کی اور کامیاب ہوۓ، کھلاڑی ہمارے صوبے کے سفیر ہیں محکمہ کھیل بلوچستان اسی طرح آگے بھی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتا رہے گا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوب سپورٹس کمپليکس کے فیفا ہاؤس میں 34ویں نیشنل گیمز میں میڈلز حاصل کرنے والے بلوچستان کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے نقد انعامات دینے کے لیے پروقار تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سیکرٹری کھیل محمد اسحاق جمالی، ڈاٸریکٹر جنرل کھیل دُرا بلوچ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایکٹویٹیز محمد آصف لانگو، اسسٹنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی محمد آصف فاروقی،
بگٹی کرکٹ اسٹیڈیم مینجر منصور خان، تمام گیمز کے ایسوسی ایشن کے عہدیداران، کوچز اور کھلاڑیوں کی بڑی تعداد موجود تھی، نگران صوبائی وزیر کھیل و ثقافت نے کہا کہ میں خود ایک سپورٹس مین ہوں اور جب ہم خون پسینہ ایک کرکے اپنے ٹارگٹ کو پورا کرتے ہیں اور پھر کوٸی حوصلہ افزائی نہیں ملتی تو دکھ ہوتا ہے
تو اس لٸے ہم نے فیصلہ کیا کہ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلٸے کیش انعامات سے نوازا جاۓ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ بلوچستان کے ابھرتے ہوۓ ٹیلنٹ کو نہ صرف سپورٹ کریں بلکہ بیرون ملک بھی بھیجیں، کھلاڑیوں کیلٸے دروازے کھلے ہیں ہم بھرپور سپورٹ کریں گے کھلاڑی اسی طرح محنت کرتے رہیں،
انہوں نے سیکرٹری کھیل، ڈاٸریکٹر جنرل کھیل اور ان کی پوری ٹیم کا نیشنل گیمز کو کامیاب بنانے کیلٸے خدمات کو بھی سراہا اس موقع پر 34ویں نیشنل گیمز میں بلوچستان کی نمائندگی کرتے ہوۓ گولڈ میڈل اپنے نام کرنے والے کھلاڑیوں کو 3 لاکھ، سلور میڈل اپنے نام کرنے والے کھلاڑیوں 2 لاکھ اور برونز میڈل اپنے نام کرنے والے کھلاڑیوں کو 1 لاکھ نقد انعام دیا گیا،
تقریب میں نیشنل گیمز کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کرنے والے ایسوسی ایشن کے عہدیداران، کوچز اور میڈیا کے نمائندوں کی کاوشیوں کو بھی سراہا گیا اور شیلڈ سے نوازا گیا۔