ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے میچ میں دفاعی چیمپئن سری لنکا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
پاکستان کا 252 رنز کا ہدف سری لنکا نے 8 وکٹوں کے نقصان پر آخری گیند پر حاصل کرلیا۔
کولمبو میں کھیلے گئے ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستان نے بارش سے متاثرہ میچ میں مقررہ 42 اوورز میں7 وکٹوں پر 252 رنزبنائے، ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کےتحت ہدف بھی 252رنز مقرر ہوا۔
محمد رضوان 86 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے، عبداللہ شفیق نے 52 اور افتخار احمد نے 47 رنز اسکور کیے۔
بابراعظم اور عبداللہ شفیق کے درمیان 50 رنز سے زائد کی پارٹنر شپ قائم ہوئی لیکن 16 ویں اوور میں 73 کے مجموعی اسکور پردوسری وکٹ بھی گرگئی۔ بابراعظم 29 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے
سری لنکا کی طرف ماتھیشا پاتھیرانا نے 3، پرامود مادھوشن نے 2، مہیش تیکھشانا اور دونتھ ویلالج نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان کیخلاف سری لنکا کی پہلی وکٹ 20 کے مجموعی اسکور پر گری جب کوسل پریرا 17 رنز بناکر رن آؤٹ ہوگئے جس کے بعد کوشل مینڈس اور پاتھم نسانکا کے درمیان 57 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی۔
سری لنکا کی دوسری وکٹ 77 کے مجموعی اسکور پر گری جب پاتھم نسانکا 29 رنز بناکر شاداب خان کی گیند پر کیچ آوٹ ہوئے۔
تیسری وکٹ پر کوشل مینڈس اور سدیرا سمراوکرما کے درمیان 100 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی۔ 29.4 اوورز میں 177 کے مجموعی اسکور پر سدیرا سمراوکرما 48 رنز بناکر آؤٹ ہوئے
210 کے مجموعی اسکور پر کوشل مینڈس بھی 91 رنز کی اننگز کھیل کر آوٹ ہوئے۔ جس کے بعد وکٹیں گرنے میں تیزی آگئی۔ داسن شناکا 2، دھننجایا ڈی سلو5 اور دونتھ ویلالج صفر پر پویلین لوٹ گئے