حیات آباد سپورٹس کمپلیکس کے کرکٹ گراﺅنڈ کے سکورنگ بورڈ کی پراسرار گمشدگی کی انکوائری شروع
مسرت اللہ جان
صوبائی سپورٹس ڈائریکٹوریٹ نے حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں سکورنگ بورڈ کے حیران کن طور پر غائب ہونے کی انکوائری کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ سکورنگ بورڈ کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کا ایک اہم جزوہے اور بغیر کسی نشان کے گراﺅنڈ سے غائب ہوا ہے.
اسپورٹس ڈائریکٹوریٹ کے اندرونی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ اسکورنگ بورڈ کی انکوائری جاری ہے۔اس بار ے میں معلومات کیلئے حیات آباد سپورٹس کمپلیکس کے ایڈمنسٹریٹر سے رابطہ کرنے پر انکشاف ہوا کہ شمع کرکٹ کلب کو سکورنگ بورڈ سابق ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خالد خان کے کہنے پر حنیف خان کو دیا گیا اور اس طرح کا دیگر سامان بھی کرکٹ اکیڈمی کو دیا گیا
تاہم جب ایک بیان کے لیے رابطہ کیا گیا تو شمع کرکٹ کلب کے مالک حنیف خان نے سابق ڈی جی اسپورٹس سے اس طرح کا کوئی سکورنگ بورڈ یا اس کے ساتھ کھیلوں کا کوئی سامان موصول ہونے کی سختی سے تردید کی۔
ڈائریکٹوریٹ آف خیبر پختونخوا نے گمشدہ اسکورنگ بورڈ کو تلاش کیلئے کمیٹی بھی تشکیل دی ہے کیونکہ کھیلوں کے شائقین اور اسٹیک ہولڈرز واقعات کے اس حیران کن موڑ کے جوابات کے منتظر ہیں۔
اس راز سے پردہ اٹھتے ہی مزید اپ ڈیٹس کے لیے دیکھتے رہیں۔