مشیر کھیل وہاب ریاض سے قومی کرکٹر حسن علی کی ملاقات، انٹرنیشنل اتھلیٹ شجرعباس کو نیوٹریشن کا تحفہ دیا
ملاقات میں تمام کھیلوں کی ترویج اور ترقی کے لئے مل کر کام کرنے کاعزم کیا گیا، شجر عباس ہونہار اور قابل اتھلیٹ ہے،مشیر کھیل وامور نوجوانان پنجاب
ہمارے چیمپئنز کو نیوٹریشن پروگرام کی خاص ضرورت ہے،وہاب ریاض،سپورٹس کی ترقی کے لئے مشیر کھیل پنجاب کے ساتھ ہیں،حسن علی
وزیراعلی پنجاب کے مشیر برائے کھیل وامور نوجوانان پنجاب وہاب ریاض سے قومی کرکٹر حسن علی نے جمعرات کے روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ملاقات کی، اس موقع پر انٹرنیشنل اتھلیٹ شجر عباس بھی موجود تھے، ملاقات میں تمام کھیلوں کی ترویج اور ترقی کے لئے مل کر کام کرنے کاعزم کیا گیا،
حسن علی نے قومی اتھلیٹ شجر عباس کو نیوٹریشن پیک کا تحفہ دیا ہے، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب کے مشیر برائے کھیل وامور نوجوانان پنجاب وہاب ریاض نے کہا ہے کہ شجر عباس ہونہار اور قابل اتھلیٹ ہے،تمام قومی کھلاڑیوں کی سرپرستی کررہے ہیں تاکہ بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کرسکیں،
ہمارے چیمپئنز کو نیوٹریشن پروگرام کی خاص ضرورت ہے،حسن علی کی جانب سے شجر عباس کے لئے نیوٹریشن کا تحفہ خوش آئند ہے،حسن علی نے وہاب ریاض کو مشیر کھیل کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور کہا ہے کہ سپورٹس کی ترقی کے لئے مشیر کھیل پنجاب کے ساتھ ہیں۔