سپورٹس بورڈ پنجاب کے تعاون سیپہلی ایچ ای ڈی انٹر کالجیٹ سپورٹس چیمپئن شپ
کے مقابلے نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں شروع
نیشنل ہاکی سٹیڈیم پچ ٹو پر ہاکی، جمنازیم ہال میں بیڈمنٹن، میٹ ریسلنگ جبکہ اتھلیٹکس کے مقابلے پنجاب سٹیڈیم میں ہوئے
لاہور15ستمبر 2023ء۔ سپورٹس بورڈ پنجاب کے تعاون اور محکمہ ہائر ایجوکیشن کے زیراہتمام پہلی ایچ ای ڈی انٹر کالجیٹ سپورٹس چیمپئن شپ کے مقابلے جمعتہ المبارک کو نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں شروع ہو گئے،
پہلی ایچ ای ڈی انٹر کالجیٹ سپورٹس چیمپئن شپ کے ہاکی کے مقابلے نیشنل ہاکی سٹیڈیم پچ ٹو میں منعقد ہوئے،اتھلیٹکس کے مقابلے پنجاب سٹیڈیم جبکہ جمنازیم ہال میں بیڈمنٹن اور میٹ ریسلنگ کے مقابلے منعقد کئے گئے،
ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس چاندپروین نے گرلز ہاکی، بیڈمنٹن اور میٹ ریسلنگ کے مقابلے دیکھے ورکھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی، کھلاڑیوں اور آفیشلز نے ان کے ساتھ گروپ فوٹوزبھی ہوئے، ڈپٹی ڈائریکٹر ہائر ایجوکیشن وقاص اکبر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس زرینہ وقار بھی اس موقع پر موجود تھیں،
پہلی ایچ ای ڈی انٹر کالجیٹ سپورٹس چیمپئن شپ میں ٹاپ پوزیشن ہولڈرز میں 11.74 ملین روپے کے انعامات تقسیم کئے جائیں گے، چیمپئن شپ میں تمام ڈویژنز سے گرلز اور بوائز کی بڑی تعداد شرکت کررہی ہے،بوائز کھلاڑی9 گیمز میں حصہ لے رہے ہیں جبکہ گرلز کھلاڑی 7 گیمز میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔
محکمہ ہائر ایجوکیشن کے زیراہتمام سپورٹس بورڈ پنجاب اور ڈائریکٹوریٹ جنرل سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب کے تعاون سے پہلی ایچ ای ڈی انٹر کالجیٹ سپورٹس چیمپئن شپ 18 ستمبر 2023 تک منعقد کی جا رہی ہے۔