کراچی میں اوور 40 گلوبل کرکٹ کپ کا آغاز آج سے ہوگا، پاکستان پہلا میچ امریکا کے خلاف کھیلے گا۔
ایونٹ میں حصہ لینے کیلئے 7 ملکوں کی ٹیمیں کراچی میں موجود ہیں، پاکستانی ٹیم کی قیادت مصباح الحق کریں گے جبکہ عبدالرزاق، شاہد آفریدی اور حسن رضا بھی ایکشن میں ہوں گے۔
گزشتہ روز کراچی کے مقامی ہوٹل میں پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین فواد اعجاز نے پریس کانفرنس میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔
گلوبل کپ کراچی کے پانچ مختلف گراؤنڈ پر کھیلا جائے گا جس میں مجموعی طور پر 36 میچز ہوں گے