کھلاڑی ملک کا سرمایہ اور امن کے سفیر کا درجہ رکھتے ہیں، سید عبدالرزاق شاہ.

 

 

 

کھلاڑی ملک کا سرمایہ اور امن کے سفیر کا درجہ رکھتے ہیں، سید عبدالرزاق شاہ

 

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر) :آلزکی فٹ بال کلب ، اسلام آباد کے چیئرمین سید عبدالرزاق شاہ نے کہا ہے کہ کھلاڑی ملک کا سرمایہ اور امن کے سفیر کا درجہ رکھتے ہیں۔

 

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز آلزکی فٹ بال کلب کے کھلاڑیوں کی کٹ کی رونمائی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر کلب کے صدر چوہدری منیر احمد ، سرپرست سید کیبریا شاہ کے علاوہ اسلام آباد اور راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

 

انہوں نے کہا کہ گجرات کے بعد اسلام آباد میں بھی آلزکی فٹ بال کلب کا قیام عمل میں لایا گیا ہے اس کا مقصد فٹ بال کے کھیل کو فروغ دینا ہے۔ عبدالرزاق شاہ نے کہا کہ ملک میں فٹ بال کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے بلکہ کھلاڑیوں کو وسائل اور سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی کھیل حکومتی اورسپانسر کی سرپرستی کے بغیر ترقی نہیں کر سکتاہے اور پرائیویٹ سیکٹر کو آگے آکر کرکٹ کی طرح دوسرے کھیلوں پر بھی توجہ دینی چاہئے تاکہ دوسرے کھیل بھی ترقی کر سکیں۔

 

انہوں نے کہا کہ آلزکی فٹ بال کلب ، اسلام آباد کے زیراہتمام فٹ بال ٹورنامنٹ بھی منعقد کیا جائے گا جس میں وفاقی دارالحکومت کی تمام کلبوں کو مدعو کیا جائے گا۔آخر پر کھلاڑیوں میں کٹس بھی تقسیم کی گئیں

 

 

تعارف: News Editor