آئی سی سی نے ٹی 10 لیگ میں فکسنگ کی کوشش پر 8 افراد کو معطل کر دیا.

 

 

آئی سی سی نے ٹی 10 لیگ میں فکسنگ کی کوشش پر ایکشن لیتے ہوئے 8 افراد کو چارج کر دیا ہے۔

آئی سی سی کے مطابق 8 افراد میں ٹیم اونرز، کوچز اور کھلاڑی شامل ہیں جنہیں عبوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے

 

آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ان افراد نے ابوظبی ٹی 10 لیگ 2021 میں میچز فکس کرنے کی کوشش کی تھی،تمام افراد کو 14 روز میں الزامات کے جواب دائر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 

آئی سی سی کے مطابق پراگ سانگہوی پر میچز کے نتائج پر جوا کھیلنا اور تحقیقات میں عدم تعاون کا الزام ہے
اشعر زیدی پر فکسنگ میں شمولیت اور اس پر اکسانے سمیت 3 الزامات ہیں۔ناصر حسین پر 700 ڈالر کی مالیت کا تحفہ رپورٹ نہ کرنے کا الزام ہے۔

 

 

 

تعارف: News Editor