ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے میچز کے لیےامریکہ کے تین شہروں کے نام فائنل.

 

 

 

آئی سی سی کے مطابق امریکہ کے تین بڑے شہر ڈیلاس، میامی اور نیویارک پہلی بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے میچز کی میزبانی کریں گے،

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ نویں عالمی کپ کیلئے وینیو کا انتخاب وسیع جائزے کے بعد کیا گیا ہے۔ امریکا اور ویسٹ انڈیز مشترکہ طور پر ٹورنامنٹ کی میزبانی کریں گے۔

 

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ نیویارک شہر سے 30 میل دور 930 ایکڑ پر پھیلے ہوئے آئزن ہاور پارک میں 34 ہزار نشستوں والا کرکٹ اسٹیڈیم تعمیر کیا جائے گا

جس کیلئے معاہدہ طے پا گیا ہے۔ یہ اسٹیڈیم نیویارک اور نیو جرسی سمیت دیگر امریکی ریاستوں میں بسنے والے لاکھوں بھارتی اور پاکستانی شائقین کیلئے کشش کا باعث بنے گا

 

 

تعارف: News Editor