پانچویں کومبیکس ایشین اوپن تائیکوانڈو چیمپئین شپ کا آغاز یکم نومبر سے ہوگا.

 

پانچویں کومبیکس ایشین اوپن تائیکوانڈو چیمپئین شپ کاآغاز یکم نومبر سے ہوگا

پانچ روزہ میگا ایونٹ کیلئے انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کاعمل جاری

پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے زیراہتما م پانچویں کومبیکس ایشین اوپن تائیکوانڈو چیمپئین شپ کاآغاز اگلے ماہ یکم نومبر سے ہوگا جس میں شرکت کیلئے انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کاعمل تیزی سے جاری ہے

پاکستان اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد کے لیاقت جمنازیم میں یکم تا پانچ نومبر تک کھیلے جانے والے میگا ایونٹ میں کیروگی اور پومزے کی سینیئر کیٹیئگری کے مقابلوں میں دنیا بھر سے تائیکوانڈو کے صف اوّل کے کھلاڑی شرکت کریں گے

پی ٹی ایف کے صدر کرنل (ر) وسیم جنجوعہ نے ایشین تائیکوانڈو فیڈریشن کیجانب سے پاکستان کو دی گئی پانچویں کومبیکس ایشین اوپن تائیکوانڈو چیمپئین شپ کی میزبانی کو اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا ہے

کہ پی ٹی ایف نے گذشتہ سال بھی پاکستان میں چوتھی ایشین اوپن تائیکوانڈو چیمپئین شپ کا کامیابی سے انعقاد کیا تھا کھیلوں کے ذریعے پاکستان کے مثبت امیج کوآگے بڑھایا جا سکتا ہے

ملک میں ا س طرح کے انٹرنیشنل ایونٹس ہمارے کھلاڑیوں کی پیشہ ورانہ ترقی اوراپنے بین الاقومی ہم عصر کھلاڑیوں سے مقابلے میں بہت معاون ثابت ہوگی کرنل (ر) وسیم جنجوعہ کامزید کہنا تھا

کہ چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے دنیا کے بہترین کھلاڑی،بین الاقوامی ریفریز اور ایشین تائیکوانڈو فیڈریشن کے عہدیداران بھی پاکستان آئیں گے ایونٹ کے پانچویں ایڈیشن کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہیں

 

 

 

error: Content is protected !!