بھارت کے سابق کرکٹر سچن ٹنڈولکر کو ورلڈ کپ 2023ء کا گلوبل ایمبیسڈر مقرر کردیا گیا۔
ٹنڈولکر کی تقرری کا اعلان منگل کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کیا۔
آئی سی سی کا کہنا ہے کہ سچن ٹنڈولر ورلڈ کپ 2023ء کے آغاز کا اعلان کریں گے
اور افتتاحی میچ سے قبل ورلڈ کپ ٹرافی لے کر میدان میں آئیں گے۔