ورلڈکپ وارم اپ میچ ; آسٹریلیا نے پاکستان کو 14 رنز سے شکست دیدی.

 

 

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ کے دوسرے وارم اپ,

میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 14 رنز سے شکست دیدی۔

 

بھارت کے شہر حیدر آباد دکن میں کھیلے گئے دوسرے وارم اپ میچ میں آسٹریلیا نے جیت کیلئے 352 رنز کا ہدف دیا تھا لیکن پاکستان کی ٹیم 337 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

پاکستان ٹیم کی جانب سے بیٹنگ میں کپتان بابر اعظم نے 90 اور افتخار احمد نے 83 رنز کی شاندار اننگز کھیلی
دیگر کھلاڑیوں میں امام الحق 16 اور فخر زمان 22 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

عبداللہ شفیق 12، کپتان شاداب خان 9، آغا سلمان 10 ، محمد نواز 50، اسامہ میر 15، حسن علی 16 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

کینگروز کے خلاف میچ میں شاداب خان کو کپتانی کے فرائض سونپے گئے تھے جبکہ کپتان بابراعظم بیٹنگ کیلئے آئے تاہم فیلڈنگ کیلئے دستیاب نہیں تھے، اسی طرح محمد رضوان کی جگہ محمد حارث کو موقع دیا گیا تھا

 

اس سے قبل آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹ پر 351 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کیجانب سے گلین میکسویل77 رنز بنائے، کیمرون گرین نے ناقابل شکست 50، ڈیوڈ وارنر اور جوش انگلس نے 48،

48 رنز کی باری کھیلی جبکہ مارنس لبوشین 40، مچل مارش 31 اور اسٹیو اسمتھ 27 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان کے باؤلر اسامہ میر نے 2، محمد وسیم، حارث روف، شاداب خان اور محمد نواز نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

 

 

 

تعارف: News Editor