نیشنل والی بال چیمپئن شپ میں خیبر پختونخوا کی ٹیمیں بھرپور شرکت کریگی، خالد وقار
پشاور(سپورٹس رپورٹر) نیشنل سینئر مینز والی بال چیمپئن شپ اور بین الصوبائی ویمنزنیشنل والی بال چیمپئن شپ میں خیبرپختونخوا کی ٹیمیں بھرپور شرکت کریگی،
بین الصوبائی چیمپئن شپ پانچ اکتو بر سے 9 اکتوبر تک جبکہ مینز سینئر نیشنل والی بال چیمپئن شپ 11 سے 17 اکتوبر تک کوئٹہ میں منعقد ہوگی، ان خیالات کا اظہارخیبرپختونخوا والی بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری خالد وقار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا
انہوں نے کہا کہ پاکستان والی بال فیڈریشن کے زیر اہتمام اور کوئٹہ والی بال ایسوسی ایشن کے تعاون سے سی ایم نیشنل انٹر پراونشل ویمنز والی بال چیمپئن شپ جوکہ 5 اکتوبر سے شروع ہوگی
جس میں چاروں صوبے، اسلام آباد کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں جبکہ سینئر مینز والی بال چیمپئن شپ گیارہ اکتوبر سے 17 اکتوبر کو کوئٹہ سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہورہی ہیں
جس میں خیبرپختونخوا، پنجاب، سندھ، بلوچستان، اسلام آباد، آرمی، واپڈا، ایچ ای سی، پولیس، پاکستان ایئر فورس،ریلوے سمیت مختلف ڈیپارٹمنٹ شرکت کررہے ہیں،
چیمپئن شپ میں خیبرپختونخوا میل وفیمیل ٹیمیں بھرپور شرکت کررہی ہیں جس کیلئے شفاف ٹرائلز کا انعقاد کیاگیا جس میں بہترین ٹیموں کا انتخاب کیاگیا۔