رپورٹ ; عبدالرحمن رضا
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی)ورلڈکپ کا آغاز 5 اکتوبر سے بھارت میں ہونے جا رہا ہے جو 19 نومبر تک بھرپور رعنائیوں کے ساتھ جاری رہے گا۔ رواں سال بھارت میں ہونے والا میگا ایونٹ ورلڈکپ کا 13 واں ایڈیشن ہوگا،
کرکٹ کا عالمی میلہ 4 برس کے بعد آج سے بھارت میں سجنے کو تیار ہے۔ افتتاحی میچ گزشتہ میگا ایونٹ کی دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور رنرز اپ نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔
دنیائے کرکٹ کی 10 بہترین ٹیمیں چمچماتی ٹرافی حاصل کرنے کےلیے بھارت کے 10 شہروں میں مقابلہ کریں گی۔
ایونٹ میں سب ہی ٹیمیں ایک دوسرے میچز کھیلیں گی، ابتدائی راؤنڈ کی تکمیل کے بعد پہلی 4 ٹیمیں سیمی فائنلز میں جگہ بنائیں گی۔
ورلڈ کپ کا افتتاحی میچ آج گزشتہ میگا ایونٹ کی دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور رنرز اپ نیوزی لینڈ کے درمیان احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
یہ ورلڈ چیمپئن شپ کا 13 واں ایڈیشن ہے اور ٹرافی 1987، 1992 اور 1996 کے ورلڈ کپ میں کئی تبدیلیوں سے گزری اور
1999 کے ورلڈ کپ میں اپنی آخری شکل اختیار کی۔1996 کے ورلڈ کپ کے اختتام کے بعد جو سری لنکا نے جیتا تھا ،
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے فیفا ورلڈ کپ کی طرح ایک مستقل ورلڈ کپ ٹرافی رکھنے کا فیصلہ کیا۔