گریٹر گرینڈکیمپس سپورٹس گالا 9 اکتوبر سے پشاورنیورسٹی میں شروع ہوگی، پروفیسر ڈاکٹرجہان بخت
گالا میں دس ہزار سے زائد طلباء وطالبات شریک ہیں باضابطہ افتتاح گورنر خیبرپختونخوا غلام علی کرینگے، وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی
پشاور(سپورٹس رپورٹر) گریٹر گرینڈکیمپس سپورٹس گالا 9 اکتوبر سے پشاورنیورسٹی میں شروع ہوگی جس میں زرعی یونیورسٹی، انجینئر نگ یونیورسٹی،پشاو، یونیورسٹی اسلامیہ کالج یونیورسٹی، میڈیکل کالج،ڈینٹیسٹری کالج اور ارنم انسٹی ٹیوٹ کے دس ہزار سے زائد کھلاڑی دس مختلف گیمز میں شرکرکت کرینگے،
سپورٹس گالا کا باضابطہ افتتاح گورنر خیبرپختونخوا چانسلر حاجی غلام علی کرینگے۔ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت نے پریس کانفرنس کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا، ان کے ہمراہ پرو وائس چانسلریونیورسٹی آف پشاور پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم خان، ڈائریکٹر سپورٹس پشاور یونیورسٹی و آرگنائزنگ سیکرٹری بحرکرم بھی موجود تھے،
ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس پشاور یونیورسٹی اور زرعی یونیورسٹی کے زیر اہتمام 9 اکتوبر سے منعقدہ گریٹر گرینڈ کیمپس سپورٹس گالا میں دس ہزار سے زائد طلباء وطالبات 16 مختلف گیمز میں مد مقابل ہونگے پروفیسر ڈاکٹر جہان بحت نے کہا کہ یہ خیبرپختونخوا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان آرمی کے تعاون سے گریٹر گرینڈ سپورٹس گالا کا انعقاد کیا جارہا ہے
جو کہ زرعی یونیورسٹی، پشاور یونیورسٹی، اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے مختلف گراؤنڈ زپر منعقد ہوگا، جس کیلئے وہ کور کمانڈ پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات کا مشکور ہیں جنہوں نے اس گالا کے انعقاد میں بھرپور تعاون کیا،
انہوں نے کہا کہ میل طلباء دس مختلف گیمز جس میں کرکٹ، سکواش، فٹبال، ٹیبل ٹینس، والی بال، باسکٹ بال، بیڈمنٹن، رسہ کشی، اور ایتھلیٹکس شامل ہیں، جبکہ خواتین گیمز میں ٹیبل ٹینس، بیڈمنٹن، والی بال، رسہ کشی، کریم بورڈ اور لڈو شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایتھلیٹکس، کرکٹ، سکواش یونیورسٹی آف پشاور کے زیراہتمام ہونگے
جبکہ اسلامیہ کالج پشاور میں فٹبال، یونیورسٹی آف انجینئر نگ میں ٹیبل ٹینس،زرعی یونیورسٹی کے زیر اہتمام والی بال، باسکٹ بال اور رسہ کشی کے مقابلے منعقد ہونگے، جبکہ خواتین کے تمام ایونٹس صاحبزادہ عبدالقیوم انڈو جمنازیم یونیورسٹی آف پشاورمیں منعقد ہونگے۔
افتتاحی تقریب جی ایم خٹک سپورٹس کمپلیکس زرعی نیورسٹی پشاور میں نو اکتوبر کو صبح دس بجے منعقد ہوگی اس موقع پر گورنر خیبرپختو ہ حاجی غلام علی مہمان خصوصی ہونگے جبکہ اختتامی تقریب کے موقع پر کورکمانڈ ر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات مہمان خصوصی ہونگے
جو کہ کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ تمام کھلاڑیوں کو مکمل کٹ فراہم کی جائیگی اور اس گالا کو رنگا رنگ بنانے کیلئے تمام تر اقدامات پہلے ہی مکمل کرلئے گئے ہیں جس کے لئے مختلف کمیٹیز کو بھی تشکیل دیدیا گیا ہے۔
تمام ٹیموں میں ڈراز پہلے ہی تقسیم کئے جاچکے ہیں اور مقابلوں کا آغاز صبح دس بجے سے جاری ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ خیبرپختونخوا کے تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان آرمی ان مقابلوں کی سرپرستی کررہی ہے
جو چاہتی ہے کہ طلباء اور طالبات کو صحت مندانہ سرگرمیوں کی طرف راغب کیا جائے جس سے نہ صرف طلباء وطالبات میں صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دینے میں مدد ملی گی بلکہ طلباوطالبات میں بھائی چاری کی فضا قائم کرنے میں مدد ملے گی۔