کرکٹ کی دنیا پر راج کرنے والا بوم بوم شاہد آفریدی نے سپرفکس انٹرنیشنل ٹیپ بال کرکٹ لیگ میں بطور برانڈ ایمبیسڈر معاہدے پر دستخط کردئیے۔
چئیر مین سپر فکس نوید احمد جو خصو صی طور پر دبئی سے کراچی شاہد آفریدی کی رہائش گاہ پہنچے اور وہاں پر انہوں نے شاہد خان آفریدی کو سپرفکس انٹرنیشل ٹیپ بال کرکٹ لیگ کے حوالے سے بریفنگ دی
اور شاہد خان آفریدی نے نوید احمد کی ٹیپ بال میں اس طرح کے ایونٹ کی بھر پور تعریف کی ۔سپر فکس چئمپئن شپ یکم دسمبر کو شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہوگی اور یہ ایونٹ تین دن تک شارجہ سٹیڈیم میں جاری رہے گا
جس میں ٹوٹل 8 ممالک کی ٹیمیں شرکت کریں گیں جس میں انڈیا اور پاکستان کی ٹیمیں بھی شامل ہوں گی۔
چئیرمین سپر فکس نوید احمد نے شاہد خان آفریدی کو ٹورنامنٹ کا برانڈ ایمبسڈر بننے پر مبارکباد دی اور کہا کہ میں نے یو
اے ای کے علاوہ پاکستان میں بھی کرکٹ کے فروغ کے لیے بہت سے اقدامات کیے اور ہمارےپاس ایک منظم ٹیم ہے جو سپر فکس کے پلیٹ فارم سے اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہے