دی میٹرو پولیٹن اکیڈمی سوئمنگ چیمپئن شپ 2023 عبداللہ فیصل ٹی ایم اے نے جیت لی

 

 

دی میٹرو پولیٹن اکیڈمی سوئمنگ چیمپئن شپ 2023 عبداللہ فیصل ٹی ایم اے نے جیت لی۔

ایبتصام انٹیلک اسکول (Ibtisam intellect school) نے دوسری پوزیشن حاصل کی اور گرلز کا فائنل بیکن ہاوس اسکول نے جیت لیا۔

 

کراچی(اسپورٹس رپورٹر) زہراہتمام دی میٹرو پولیٹن اکیڈمی سوئمنگ چیمپئن شپ 2023 میں کراچی کے مختلف 8 بہترین اسکولز کے بوائز اینڈ گرلز نے حصہ لیا۔

سوئمنگ چیمپئن شپ کو مختلف ایج گروپس میں تقسیم کیا گیا تھا۔ جس میں 8 سے 12سال اور 11سے 14 سال کے ایج گروپس کے مقابلے منعقد کیے گئے۔

جبکہ اوپن ہاوس کے مقابلوں میں 15سے 16 سال کے کھلاڈیوں کو بھی شامل کیا گیا تھا۔ چیمپئن شپ کے اختتام پر ایونٹ کے مہمان خصوصی ( کے ایم سی) کے سابق ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس ندیم خان اور دی میٹرو پولیٹن اسکول کے پرنسپل

لبنی (lubna) صاحبہ اور ایونٹ کے اورگنائز منصور احمد نے کامیاب بوائز اور گرلز سوئمرز میں ونگ اور رنر اپ ٹرافی میڈلز اور سرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔ اس موقع پر بچوں کے والدین اور دیگر مہمانوں میں قدیر ذاکر، فوزیہ اور سیدہ شاذیہ روما بھی موجود تھی۔

 

 

error: Content is protected !!