پاکستان ویمنز ایمرجنگ کیمپ کے لیے 28 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان.

 

 

 

پاکستان ویمنز ایمرجنگ کیمپ کے لیے 28 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان

 

خواتین کی قومی سلیکشن کمیٹی نے سلیم جعفر کی سربراہی میں ویسٹ انڈیز ایمرجنگ کے خلاف دو طرفہ سیریز اور ویسٹ انڈیز اور تھائی لینڈ کے ساتھ ہونے والی سہ فریقی سیریز کے لیے 28 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا ہے جو کیمپ میں شریک ہونگی۔ یہ کیمپ 7 سے 17 اکتوبر تک لاہور کنٹری کلب مریدکے میں ہوگا۔

 

یہ سیریز اس ماہ کے اواخر میں ہوگی۔سیریز اور ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ سلیکشن کمیٹی کیمپ کے اختتام پر پندرہ رکنی ٹیم کا اعلان کرے گی۔

کیمپ کے لیے اعلان کردہ 28 کھلاڑیوں میں پانچ کھلاڑی گل فیروزہ۔ رامین شمیم۔ شوال ذوالفقار۔ سیدہ عروب شاہ اور طوبٰی حسن پہلے ہی پاکستان کی نمائندگی کرچکی ہیں۔

سلیکٹرز نے کیمپ میں بارہ بیٹرز ۔ آٹھ اسپنرز۔ چھ فاسٹ بولرز اور دو وکٹ کیپرز کو شامل کیا ہے۔

 

ممکنہ کھلاڑی یہ ہیں۔ امبر کائنات۔ انوشے ناصر۔ ایمان فاطمہ، فرزانہ فاروق ( وکٹ کیپر) فاطمہ خان ۔ فاطمہ شاہد بٹ۔فاطمہ زہرا۔ گل فیروزہ ۔ گل رخ۔ حمنہ بلال ۔ خدیجہ چشتی۔ لبنی بہرام۔ ماہم منظور۔ماہ نور قیوم۔ معصومہ زہرا۔ نجیہہ علوی ( وکٹ کیپر ) ۔ نورین یعقوب ۔ رامین شمیم ۔ صائمہ ملک۔ صائقہ ریاض۔ شوال ذوالفقار۔ سیدہ عروب شاہ۔ تسمیہ رباب۔ طوبی حسن ۔ وجیہہ منیر۔ وردا یوسف۔ یسری عامر اور زونیش عبدالستار۔

 

ٹیم منیجنٹ ۔ عائشہ جلیل ( منیجر ) محسن کمال ( ہیڈ کوچ ) کامران حسین ( اسسٹنٹ کوچ ) ذوالفقار بابر ( بولنگ کوچ ) وسیم یوسف ( بیٹنگ کوچ ) رابعہ صدیق ( فزیوتھراپسٹ ) محمد رمضان ( اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ )

 

 

 

تعارف: News Editor