دوسری خیر پور شوگرآل پاکستان جونیئر اینڈ ویمن اسکواش چیمپئن شپ کا آغاز

 

 

 

دوسری خیر پور شوگرآل پاکستان جونیئر اینڈ ویمن اسکواش چیمپئن شپ کا آغاز

پہلے روز تمام سیڈڈ کھلاڑی جیت گئے،ویمنز میں رشنا محبوب،کومل خان،انعم عزیز،ماہ نور کی فتح

 

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)دوسری خیر پور شوگرآل پاکستان جونیئر اینڈ ویمن اوپن اسکواش چیمپئن شپ کے پہلے روز تمام کیٹیگریز میں سیڈڈ کھلاڑی جیت گئے۔پی ایس ایف جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس پی ایس بی کراچی سینٹر میں ہفتہ سے شروع ہونے والی پانچ لاکھ روپے مالیت کی انعامی رقم کی حامل

چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 157کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں۔پہلے روز کے مقابلوں کے نتائج کے مطابق ویمنز کیٹیگری میں ٹاپ سیڈ رشنا محبوب نے فجر نور کو 3-0 سے،نمبر دو سیڈ کومل خان نے نمرہ بتول کو 3-1سے،نمبر تین سیڈ انعم عزیز نے وائلڈ کارڈ انٹری ہولڈر ہدیٰ احمد کو3-0 سے اورنمبر چار سیڈ ماہ نور علی نے زنیرہ عمران کو 3-0 سے ہرا کر دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنائی،

دیگر میچوں میں پنجاب کی عائشہ شہباز،سندھ کی سہیما فاطمہ،السا عمران،سوہا علی،سارہ احمد،سیدہ زنیرہ،سیدہ سارہ علی،سحرش علی،دامیہ خان اورنیوی کی سمیرا شاہد نے بھی فتح حاصل کی۔بوائز انڈر17میں ٹاپ سیڈ زمان خان نے عبداللہ ارسلان کو 3-0سے،نمبر دو سیڈ ازان علی خان نے راحیل کو3-0 سے،

نمبر تین سیڈ ابراہیم محب نے حزیفہ جہانزیب کو3-0سے اور نمبر چارسیڈ عمیر عارف نے عبداللہ بٹ کو 3-0سے شکست دے کر ایونٹ میں فاتحانہ آغاز کیا۔دیگر میچوں میں ریان ایم خان،عدنان زمان،ابراہیم زیب،سخی اللہ،علی احمد عثمانی،ریحان احمد،احمد کامران،عثمان طاہر،عبدالباسط،زوہیب الحسن اور ایم زبیر نے بھی اپنے میچز جیت کر دوسرے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔

بوائز انڈر15میں ٹاپ سیڈ ملک حارث زاہد نے ایم حارث کو3-0سے،نمبر تین سیڈ عبدالاحد نے حسن رمضان کو 3-0سے اورنمبر چارسیڈ یحیٰ اسد خان نے مصطفی آزاد کو 3-0سے ہرا دیا،دیگر میچوں میں ایم مزمل،حافظ ایان منصور،عبداللہ شاہ،ایم ریحان،ایم مالک اورعمر احد عثمانی نے اپنے میچز جیت لئے۔

بوائز انڈر13میں ٹاپ سیڈ نیوی کے حزیفہ شاہد،نمبر دو سیڈ کے پی کے ایم فواد،نمبر تین سیڈ پی ایف کے مامون خان اور نمبر چار سیڈ پنجاب کے سید ایم حسن جبکہ بوائز انڈر9میں نیوی کے افضل رحمان،کے پی کے ملک ساران،سندھ کے مسعود عباسی،علی خان،رحیم رضا اور امان اللہ نو نے اپنا پہلا میچ جیت کر دوسرے راؤنڈ میں نشست پکی کی۔

 

 

 

error: Content is protected !!