فیبا باسکٹ بال فار گڈ پروگرام کا تیسرا مرحلہ اسلام آباد میں اختتام پذیر

 

 

 

فیبا باسکٹ بال فار گڈ پروگرام کا تیسرا مرحلہ اسلام آباد میں اختتام پذیر

 

90سے زاٸد لڑکیوں کی شرکت، باسکٹ بال کھیل کی جدید تکنیک،

مہارت سمیت دیگر سیشنز کا انعقاد کیا گیا

اسلام آباد: رپورٹ نواز گوھر

 

 

 

پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام انٹرنیشنل باسکٹ بال فیڈریشن ”فیبا“ باسکٹ بال فار گڈ پروگرام کا تیسرا فیز شاندار کامیابی کیساتھ اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا۔

 

پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے ایسوسی ایٹ سیکرٹری اور فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن جنرل سیکرٹری اوج ظہور کی زیر نگرانی منعقدہ دو روزہ کوچنگ ورکشاپ میں مختلف سکولوں کی 90سے زاٸد بچیوں نے شرکت کی۔

 

ایونٹ کی اختتامی تقریب کی مہمان خصوصی کریم خان آفریدی ویلفیئر فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن کرسٹینا وان اسپرلنگ آفریدی فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر اعجاز رفیع بٹ تھے

جنہوں نےپاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے ایسوسی ایٹ سیکرٹری اوج ظہور، قومی باسکٹ بال ٹیم کے کوچ ریاض ملک، ڈائریکٹر میڈیا اعظم ڈار کے ہمراہ شرکا میں سرٹیفکیٹیس اور سکولوں میں باسکٹ بال تقسیم کٸے۔

 

پاکستان سپورٹس بورڈ کےتعاون سے دو روزہ سیشن میں باسکٹ بال ٹیم کےہیڈ کوچ ریاض ملک اور دیگر کوچز عمر محمود، نوید احمد، یاسر غفور، یاسر مجتبیٰ ، پریم شہزاد نےشرکا کیلٸے کوچنگ کی مہارت، تربیت، جدید تکنیک اور باسکٹ بال گیم کے بارے میں معلوماتی سیشنز کا انعقاد کیا،

جس سے نوجوان شرکاء کو باسکٹ بال کے خوابوں کو پورا کرنے کی ترغیب ملی۔ فیبافاونڈیشن باسکٹ بال فار گڈ پروگرام کا اس سے قبل ملتان اور لاہور میں بھی کامیاب انعقادکیا گیاہے۔

 

 

 

 

error: Content is protected !!