شعیب ملک سمیت 11 پاکستانی کھلاڑی ابوظبی ٹی 10 سیزن 7 میں شامل

 

 

 

 

 

 

شعیب ملک سمیت 11 پاکستانی کھلاڑی ابوظبی ٹی 10 سیزن 7 میں شامل

 

ابوظبی ٹی 10 ایڈیشن 2023 کے لئے تیاریاں جاری ہیں اور ٹورنامنٹ میں شریک 8 ٹیموں نے اپنی اپنی ٹیم کے چن لی ہے۔ ڈرافٹ کی تقریب گزشتہ روز ہوئی جس میں تمام ٹیموں نے کھلاڑیوں کو چنا ۔

ڈرافٹ سے قبل ٹیموں نے کچھ کھلاڑیوں پر برقرار رکھا تھا جبکہ کچھ پہلے ہی چن لیا تھا۔

 

 

ابوظبی ٹی 10 سیزن 7 میں کئی پاکستانی کرکٹ ستارے بھی میدان میں نظرآئیں گے۔

بنگال ٹائیگرز نے پاکستانی کھلاڑیوں میں افتخار احمد اور اعظم خان کا انتخاب کیا ہے۔ چنئی برایوو نے حسن علی کو چنا ہے ۔ عماد وسیم دکن گلاڈیئٹرز کا انتخاب ٹہرے ہیں۔

 

اسامہ میر، عباس آفریدی دہلی بلز کی جانب سے میدان میں اتریں گے۔ شعب ملک ، محمد وسیم اور محمد عامر نیویارک سٹرائیکرز کی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ محمد حسنین ناردرن واریئرز اور محمد نواز ٹیم ابوظبی کی جانب سے کھلیں گے۔

 

 

 

 

تعارف: News Editor