پاکستان انڈر 19 ٹیم منیجمنٹ کا اعلان۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کی انڈر19 ٹیم کے خلاف ہونے والی ہوم سیریز کے لیے پاکستان انڈر 19ٹیم کی ٹیم منیجمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔
یہ سیریز 15 سے 31 اکتوبر تک کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی جس میں ایک چار روزہ میچ اور پانچ ون ڈے میچز شامل ہونگے۔
سابق انٹرنیشنل کرکٹر شاہد انور کو ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے وہ 1996میں انگلینڈ کے خلاف ایک ون ڈے انٹرنیشنل کھیل چکے ہیں اس کےعلاوہ انہوں نے ڈومیسٹک کرکٹ میں مختلف مواقعوں پر کوچنگ کی ذمہ داری بھی نبھائی ہے۔
سری لنکا انڈر19 کے خلاف چار روزہ میچ کے لیے سعد بیگ کی قیادت میں پاکستان انڈر 19 ٹیم کا اعلان پہلے ہی کیا جاچکا ہے۔ ٹیم آج رات کراچی میں ٹیم ہوٹل میں یکجا ہوگی جس کے بعد وہ دو روز کی ٹریننگ اور پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی۔
ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ سعد بیگ ( کپتان اور وکٹ کیپر) احمد حسین ۔ ایمل خان۔ علی اسفند۔ عامر حسن۔ عرفات منہاس۔ ازان اویس۔ حمزہ نواز۔ حذیفہ ایوب۔ محمد ابتسام۔ محمد اسمعیل۔ محمد زبیر۔ نوید احمد خان۔ شاہ میر علی۔ شاہ زیب خان اور وہاج ریاض۔
سپورٹ اسٹاف۔ شاہد انور ( ہیڈ کوچ ) ریحان ریاض ( اسسٹنٹ کوچ / بولنگ کوچ ) منصورامجد ( فیلڈنگ کوچ ) حافظ علی حمزہ ( انالسٹ ) عبیداللہ ( فزیو) اور عمران اللہ ( اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ )
سیریز کا شیڈول۔
15 سے 18 اکتوبر چار روزہ میچ۔
22 اکتوبر۔ پہلا ون ڈے ۔
24 اکتوبر۔ دوسرا ون ڈے۔
27 اکتوبر۔ تیسرا ون ڈے۔
29 اکتوبر۔ چوتھا ون ڈے ۔
31 اکتوبر ۔ پانچواں ون ڈے ۔