پاکستان سپورٹس بورڈ لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم کو غیر معیاری بنانے کی رپورٹ پر خاموش
مسرت اللہ جان
پاکستان سپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم پشاور کے غیر معیاری ہونے سے متعلق رپورٹ پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ اس بارے میں رپورٹ ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل شاہد اسلام نے سٹیڈیم کے دورے کے بعد پی ایس بی کو پیش کی۔
صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن نے ہاکی سٹیڈیم کے غیر معیاری ہونے پر تحفظات کا اظہار کیاتھا، جس میں اسپرنکلر اور گول پوسٹوں میں غیر معیاری لکڑی اور ٹرف کے استعمال کے ساتھ ساتھ سٹیڈیم کی بنیاد اور گراو¿نڈ بھی شامل ہیں۔
اس اسٹیڈیم کی تعمیر کینیڈین نڑاد کنٹریکٹر نے کی تھی اور اس کی غیر معیاری تعمیر کے بارے میں ایک سال قبل خدشات کا اظہار کیا گیا تھا، لیکن ابھی تک اس پر توجہ نہیں دی گئی۔
اس معاملے پر پی ایس بی کی خاموشی تشویشناک ہے کیونکہ لالہ ایوب ہاکی اسٹیڈیم قومی اور بین الاقوامی ہاکی مقابلوں کا ایک بڑا مقام ہے۔ اسٹیڈیم کے غیر معیاری حالات کھلاڑیوں اور تماشائیوں کے لیے یکساں خطرہ بن سکتے ہیں۔