انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی چیمپئن شپ ، پشاو ر وائٹ کی ٹیم نے سخت مقابلے کے بعد چارسدہ کو ہر ا دیا
مسرت اللہ جان
پشاور میں کھیلے جانیوالے انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی چیمپئن شپ کے پہلے میچ میں پشاوروائٹ کی ٹیم نے سخت مقابلے کے بعد چارسدہ کی ٹیم کو ہرا دیا
پشاو رکے لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم پر کھیلے جانیوالے انٹر ہاکی ڈسٹرکٹ ہاکی چیمپئن شپ کے پہلے میچ میں پشاور اور چارسدہ کی ٹیموں کے مابین مقابلہ ہوا
صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن کے تعاون سے منعقد کئے جانیوالے انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی چیمپئن شپ کے افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی سابق انٹرنیشنل ہاکی کھلاڑی یاسراسلام اورصوبائی ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری ہدایت اللہ تھے .جن کا تعارف دونوں ٹیموں سے کروایا گیا.
انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی چیمپئن شپ کے پہلے میچ میں چارسدہ کی ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ابتداءہی سے پشاور کی ٹیم پر برتری دکھائی چارسدہ کی جانب سے پہلا گول شاہ خالد نے دوسرے ہاف میں نے کیا
اور پشاور وائٹ کی ٹیم پر برتری حاصل کی جس کے بعد پشاور کی ٹیم نے چارسدہ کی برتری ختم کرنے کیلئے بھرپور کوششیں کی اور حمزہ نے پہلا ،
سلمان نے دوسرا اور صلاح الدین نے تیسرا گول کیا جبکہ چارسدہ کی جانب سے عدنان نے دوسرا گول کیا یوں مقررہ وقت تک دونوں ٹیموں کا سکور تین دو رہا
اور انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی چیمپئن شپ کا پہلا میچ پشاور وائٹ کی ٹیم نے چارسدہ کی ٹیم کو دو کے مقابلے میں تین گول سے ہرا دیا.