صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن نے ہاکی سرگرمیوں کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر لوئر دیر کو مراسلہ بھیج دیا
مسرت اللہ جان
صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن نے ہاکی کی سرگرمیوں کے فروغ کے حوالے سے لوئر دیر کی انتظامیہ کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔ خط، جو ڈپٹی کمشنر لوئر دیر کو بھیجا گیا تھا،
اور یوتھ آفیسر لوئر دیر، اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر لوئر دیرکو اس کی نقول بھیجی گئی ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ لوئر دیر ہاکی ایسوسی ایشن 19 اگست 2022 کو قائم ہوئی تھی،
اورضلع دیر میں ہاکی کی سرگرمیاں کرانے کی قانونی طور پر کرانے کی مجاز ہے۔
ڈپٹی کمشنر لوئر دیر کو بھیجے گئے مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ کہ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر لوئر دیر ابرار احمد لوئر دیر ہاکی ایسوسی ایشن کے ساتھ تعاون نہیں کر رہے اور ایک مخالف تنظیم کی حمایت کر رہے ہیں
جس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن نے ڈپٹی کمشنر لوئر دیر سے درخواست کی ہے کہ وہ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ابرار احمد کو ہدایت کریں کہ وہ لوئر دیر ہاکی ایسوسی ایشن کے ساتھ تعاون کریں تاکہ ضلع میں ہاکی کی سرگرمیوں کے فروغ میں سہولت ہو سکے۔