قائداعظم ٹرافی ساتواں راؤنڈ : محمد حریرہ کے87 رنز ، عثمان قادر کی چار وکٹیں ، عامرجمال کی عمدہ آل راؤنڈ کارکردگی
قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے ساتویں راؤنڈ کے سلسلے میں قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کراچی وائٹس کی ٹیم لاہور بلوز کے خلاف پہلی اننگز میں161 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
کپتان سرفراز احمد نے چھ چوکوں کی مدد سے 51 رنز اسکور کیے۔اسد شفیق سات چوکوں کی مدد سے 46 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
لیگ اسپنر عثمان قادر نے 27 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔حنین شاہ اور علی شفیق نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
دن کے اختتام پر لاہور بلوز نے اپنی پہلی اننگز میں 148 رنز بنائے تھے اور اس کے 6 کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔ہاشم ابراہیم نے 51 رنز اسکور کیے۔
پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں لاہور وائٹس کی ٹیم فیصل آباد کے خلاف پہلی اننگز میں 245 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔علی زریاب نے نو چوکوں کی مدد سے 51 رنز بنائے۔عامرجمال 43 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
فیصل آباد کی طرف سے خرم شہزاد، فہیم اشرف اور ارشد اقبال نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔
فیصل آباد نے اپنی پہلی اننگز میں4 وکٹوں کے نقصان پر238 رنز بنائے تھے۔ محمد حریرہ تیرہ چوکوں کی مدد سے 87 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ علی وقاص40 اور عرفان خان 42 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔عامر جمال تین وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔
شعیب اختر اسٹیڈیم، راولپنڈی میں آج بھی بارش کے باعث صرف 36.1 اوورز کا کھیل ہی ممکن ہو سکا۔ دن کے اختتام پر راولپنڈی نے ملتان کے خلاف 150 رنز بنائے تھے اور اس کے2 کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔ذیشان ملک نے 56 رنز اسکور کیے۔ عمرامین 44 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔
ایبٹ آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں فاٹا ریجن اور پشاور ریجن کے میچ کا تیسرا دن بھی بارش کی نذر ہوگیا۔