53ویں قومی سینئر مینز والی بال چیمپئن شپ کا فاٸنل پاکستان آرمی کے نام

 

 

 

 

53ویں قومی سینئر مینز والی بال چیمپئن شپ کا فاٸنل پاکستان آرمی کے نام، واپڈا کی دوسری جبکہ نیوی کی تیسری پوزیشن

 

مہمان خصوصی نگران صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی اور سیکرٹری کھیل محمد اسحاق جمالی نے کامیاب ٹیموں میں انعامات تقسیم کٸے

 

کوٸٹہ  (رپورٹ مہک شاہد) 53ویں قومی سینئر مینز والی بال چیمپئن شپ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر، پہلی پوزیشن کو تین لاکھ دوسری پوزیشن کو دو لاکھ اور تیسری پوزیشن کو ایک لاکھ روپے انعامی رقم

تفصيلات کے مطابق محکمہ کھیل حکومت بلوچستان اور بلوچستان والی بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ایوب سپورٹس کمپليکس کے پی ایس بی جمنازیم ہال میں جاری 53ویں قومی سینئر مینز والی بال چیمپئن شپ کا فاٸنل میچ پاکستان آرمی اور پاکستان واپڈا کے مابين کھیلا گیا،

دونوں ٹیموں کے مابين سنسنی خیز میچ ہوا پاکستان آرمی نے 0-3 کی برتری سے میچ جیت کر 18 سال کے بعدچیمپئن بننے کا اعزاز اپنے نام کیا

پاکستان آرمی کا اسکور 22-25، 28-26 اور 23-25 رہا فائنل میچ کے مہمان خصوصی نگران صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی تھے

 

 

 

اس موقع پر ان کے ہمراہ سیکرٹری کھیل محمد اسحاق جمالی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایکٹویٹیز محمد آصف لانگو، بلوچستان والی بال ایسوسی ایشن کے صدر بلال اشرف خان، سیکرٹری فنانس فیاض علی کشمیری، پاکستان والی بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل شاہ نعیم ظفر، سینئر نائب صدر سردار محمد نواز، صوبائی والی بال کوچ محمد اکبر و دیگر موجود تھے۔

میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی نے کامیاب ٹیموں میں ٹرافی، کیش انعام اور میڈلز تقسیم کٸے پہلی پوزیشن حاصل

کرنے والی ٹیم پاکستان آرمی کو 3 لاکھ روپے، دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم پاکستان واپڈا کو 2 لاکھ روپے جبکہ تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم پاکستان نیوی کو 1 لاکھ روپے نقد انعام دیا گیا

 

 

 

 

اور یوں تین ہفتے سے جاری کوٸٹہ میں والی بال کا میلہ اپنے اختتام کو پہنچا، واضح رہے 53ویں قومی سینئر مینز والی بال

چیمپئن شپ سے قبل پہلا وزیراعلی بلوچستان بین الصوبائی ویمن والی بال چیمپئن شپ کا انعقاد ہوا جس میں بلوچستان گرین نے پہلی سندھ نے دوسری اور اسلام آباد نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

 

 

 

تعارف: News Editor