ویسٹ انڈیز ویمنز اے کرکٹ ٹیم پاکستان کے دورے پر لاہور پہنچ گئی۔
دورے میں ویسٹ انڈیز ویمنز اے ٹیم تین ون ڈے اور ایک سہ فریقی سیریز کھیلے گی۔
سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں تیسری ٹیم تھائی لینڈ ایمرجنگ ویمنز ٹیم ہوگی۔
ویسٹ انڈیز ویمنز اے ٹیم کل سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ٹریننگ شروع کرے گی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ ٹریننگ اور پریکٹس کی تصاویر اور وڈیو فراہم کرے گا۔
دورے کاشیڈول اسطرح ہے:
24 اکتوبر پہلا ون ڈے: پاکستان اے بمقابلہ ویسٹ انڈیز اے، غنی انسٹی ٹیوٹ لاہور
26 اکتوبر دوسرا ون ڈے: پاکستان اے بمقابلہ ویسٹ انڈیز اے، غنی انسٹی ٹیوٹ لاہور
29 اکتوبر تیسرا ون ڈے: پاکستان اے بمقابلہ ویسٹ انڈیز اے، قذافی اسٹیڈیم۔لاہور
سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز:
3 نومبر پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان اے بمقابلہ ویسٹ انڈیز اے، قذافی اسٹیڈیم لاہور
4 نومبر دوسرا ٹی ٹوئنٹی: ویسٹ انڈیز اے بمقابلہ تھائی لینڈ ایمرجنگ، قذافی اسٹیڈیم لاہور
5 نومبر تیسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان اے بمقابلہ تھائی لینڈ ایمرجنگ، قذافی اسٹیڈیم لاہور
8 نومبر چوتھا ٹی ٹوئنٹی – فائنل: قذافی اسٹیڈیم لاہور
9 نومبر: ویسٹ انڈیز ویمنز اے کی واپسی۔
پاکستان اے بمقابلہ تھا ئی لینڈ ایمرجنگ ٹی ٹوئنٹی سیریز
10 نومبر پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان اے بمقابلہ تھائی لینڈ ایمرجنگ، قذافی اسٹیڈیم لاہور
11نومبر دوسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان اے بمقابلہ تھائی لینڈ ایمرجنگ، قذافی اسٹیڈیم لاہور