قائداعظم ٹرافی کا فائنل فیصل آباد ریجن اور کراچی ریجن وائٹس کے درمیان کھیلا جائے گا

 

 

 

 

قائداعظم ٹرافی کا فائنل فیصل آباد ریجن اور کراچی ریجن وائٹس کے درمیان کھیلا جائے گا

 

آخری راؤنڈ میں صاحبزادہ فرحان، کامران غلام،حیدرعلی اور عمرامین کی سنچریاں

 

 

فیصل آباد ریجن اور کراچی ریجن وائٹس کی ٹیمیں قائداعظم ٹرافی کے فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔

 

فائنل 22 اکتوبر سے 26 اکتوبر تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

 

 

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم، راولپنڈی میں لاہور وائٹس اور فیصل آباد کے میچ کا بھی کوئی نتیجہ برآمد نہ ہوسکا۔ لاہور وائٹس نے اپنی دوسری اننگز میں ایک وکٹ پر 2 رنز بنائے تھے۔

اس سے قبل فیصل آباد کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 472رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔عرفان خان صرف ایک رن کی کمی سے اپنی سنچری مکمل نہ کرسکے۔ان کی99 رنز کی اننگز میں دس چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ محمد حریرہ نے87 رنز بنائے ۔عامرجمال اور سعد نسیم نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔

 

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کراچی وائٹس اور لاہور بلوز کا میچ ڈرا ہوگیا۔ کراچی وائٹس کے اسکور 161کے جواب میں لاہور بلوز کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں203 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ہاشم ابراہیم نے51 رنز اسکور کیے۔

میرحمزہ نے چار وکٹیں حاصل کیں۔سرفراز احمد نے وکٹ کے پیچھے چار کیچز لیے۔
کراچی وائٹس نے اپنی دوسری اننگز میں 213 رنز بنائے تھے اور اس کے 6 کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔عمیر بن یوسف نے 65 رنز کی اننگز کھیلی

 

 

 

تعارف: News Editor