پاکستان نے آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
آئی سی سی ورلڈ کپ کے 18ویں میچ میں پاکستان کے خلاف آسٹریلیا کی بیٹنگ جاری ہے۔
بھارتی شہر بنگلور کے چنا سوامی کرکٹ اسٹڈیم میں کھیلے جا رہے اہم میچ میں پاکستانی کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
پاکستانی ٹیم میگا ایونٹ میں تین میچز کھیل چکی ہے جن میں سے 2 میں کامیاب ہوئی اور ایک میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ آسٹریلیا بھی ٹورنامنٹ میں تین میچز کھیل کر ایک میں کامیاب جبکہ دو میں شکست کھا چکی ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم میں نائب کپتان شاداب خان کی جگہ اسپنر اسامہ میر کو شامل کیا گیا ہے جب کہ اسٹریلیا کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ہم نے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پچ اچھی لگ رہی ہے، اس کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے
ان کا کہنا تھا کہ ہم پراعتماد ہیں، اس میچ میں اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔
پاکستان: بابر اعظم (کپتان )، امام الحق، عبداللہ شفیق، محمد رضوان، سعود شکیل، افتخار احمد، اسامہ میر، محمد نواز، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف
آسٹریلیا: پیٹ کمنز (کپتان )، ڈیوڈ وارنر، مچل مارش، اسٹیون اسمتھ، مارنس لبوشین، جوش انگلس،گلین میکسویل، مارکس اسٹوئنس، مچل اسٹارک، ایڈم زامپا، جوش ہیزل ووڈ