سندھ پریمیئر لیگ (ایس پی ایل) نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو لیگ کا سفیر مقرر کر دیا

 

 

سندھ پریمیئر لیگ (ایس پی ایل) نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو لیگ کا سفیر مقرر کر دیا۔

 

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ اس اعتماد کیلئے چیئرمین سندھ پریمیئر لیگ ملک اسلم اور صدر

سندھ پریمیئر لیگ عارف ملک کا مشکور ہوں، سندھ پریمیئر لیگ پروجیکٹ پر منتظمین کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

 

انہوں نے کہا کہ ہمیں اس بات پر فخر ہونا چاہیے کہ ہم مسلمان ہیں اور پاکستانی ہیں، ہمیں وہ ترقی حاصل کرنی ہے جو دنیا کے پاس ہے، کام کرنے کیلئے اختیار کی نہیں، کردار، ارادے اور نیت کی ضرورت ہوتی ہے۔

 

گورنر سندھ کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے سندھ پریمیئر لیگ نیا ٹیلنٹ ابھارنے کیلئے اہم ثابت ہوگی، مجھے یقین ہے کہ اس لیگ میں شامل تمام ٹیمیں بہترین کھیل پیش کریں گی، ملک نے ہمیں عزت و شہرت دی اب اسے لوٹانے کا وقت ہے۔

 

 

 

 

تعارف: News Editor